• news

شمالی وزیرستان: عیدک قبیلے کا آپریشن کے پیش نظر علاقہ خالی کرنے سے انکار

 شمالی وزیرستان(آن لائن) شمالی وزیرستان  میں  عیدک قبیلے  کا آپریشن  کے پیش نظر  علاقہ خالی کرنے سے انکار  ، گھر چھوڑنے  والے  پر پانچ لاکھ جرمانہ  گھر  مسمار کرنے کا فیصلہ ۔ شمالی وزیرستان میں عیدک قبیلے  کی سربراہی میں جرگہ  کاانعقاد ہوا جرگہ  میں شرکاء نے  فیصلہ کیا کہ دہشتگردی کیخلاف قبائلی عوام نے ہمیشہ  حکومت کا ساتھ دیا ہے  قبائلی عوام  دہشتگردی میں ملوث نہیں ہیں  قبائلی عوام آپریشن  کے پیش نظر اپنے گھر  بار نہیں چھوڑیں  گے   ۔ اسی ہزار آبادی پر مشتمل  قبائلی  علاقے کو  بلاجواز  گھر  چھوڑنے پر مجبور کرنا مایوس کن فیصلہ ہے  قبائلی علاقے  کا کوئی بھی گھر اپنا گھر نہیں  چھوڑے گا   اگر کسی نے چھوڑا  تو اس پر پانچ لاکھ  جرمانہ اور اس کا گھر مسمار کردیا جائے گا قبائلی  جرگے نے اپنے فیصلے سے  حکومت کوبھی آگاہ کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن