• news

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس تیل کمپنیوں کے روزگار کی فراہمی میں مقامی آبادی کو ترجیح نہ دینے پر ہنگو کرک کوہاٹ کے ڈی سی اوز کی طلبی

اسلام آباد(ثناء نیوز) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پیڑولیم و  قدرتی وسائل  نے خیبر پی کے کے متعلقہ علاقوں گیس کمپنیوں کی جانب سے مقامی آبادی کو ملازمتوں کے حوالے ترجیح نہ دینے پر آئندہ اجلاس میں  ہنگو ، کرک اور کوہاٹ کے ڈی سی اوزکو طلب کرلیا ہے ۔ کمیٹی کا اجلاس کنویئنر سینیٹر عبدالنبی بنگش کی زیر صدارت   پارلیمنٹ ہاوس میں  ہوا جس میں بتایا گیا کہ تیل و گیس کی تلاش کرنیوالے کمپنیوں میں بھی مقامی آبادی کی شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ان علاقوں کے پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھو ں میں لئے پھر رہے ہیں  ۔ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ مقامی آبادی کو ان کمپنیوں میں 80 فیصد روزگار فراہم کیا جائیگا۔ مگر یہ 20 فیصد کے برابر بھی نہیں  ۔کمیٹی نے  حکومت  سے کہا ہے کہ  تیل و گیس کمپنیوں  کو مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا پابند بنائے اور جہاں سے تیل و گیس نکالا جا رہا ہے وہاں کی عوام کو ہسپتال ، سکول ، سٹرکیں ، صاف پانی وغیرہ کی فراہمی ان کمپنیوں کی زمہ داری  ہے ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ضلع کوہاٹ ، ہنگو اور کر ک کے ڈی سی او کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ان علاقوں کی رائلٹی کی مد میں حاصل ہونے والے فنڈز اور اخراجات کی تفصیل اور ان کمپنیوں میں کام کرنیوالے افراد کے ڈومی سائل اور سی این آئی سی کی تفصیل بھی طلب کر لی ۔

ای پیپر-دی نیشن