• news

10 سالہ لڑکا اغوا کے بعد قتل، نعش ویرانے سے ملی، ملزم گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں دس سالہ لڑکا اغوا کے بعد قتل، نعش ویران مکان سے ملی۔ ملزم گرفتار، تاوان کی رقم مانگنے سے پہلے معصوم لڑکے کو قتل کر ڈالا۔ شرقپور خورد کے رہائشی لیاقت علی کا 10 سالہ بیٹا محمد طلحہ لیاقت گھرسے گزشتہ روز کھیلنے کیلئے گیا۔ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔اس دوران مغوی کے والد کو ٹیلی فون کال ملی اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا فون کا ٹریس کرنے کے بعد ملزم اسرار احمد نامی کو حراست میں لے لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ معصوم لڑکے طلحہ لیاقت اغوا کیا اور اسے قتل کر ڈالا پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش ایک ویران مکان سے ملی۔ پولیس کو ملزم نے مزید بتایا کہ اس واقع کے بعد تاوان بھی مانگنے کیلئے رابطہ قائم کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسرار بھی اسی علاقے کا رہنے والا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن