خورشید شاہ کے ووٹنگ کے مطالبہ پر حکومتی ارکان کھانا چھوڑ کر ایوان کی طرف بھاگے
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) بدھ کو اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارتوں کیلئے مطالبات پیش کئے۔ ایک موقع پر قائد اختلاف سید خورشید شاہ نے مطالبہ زر 135پر ووٹنگ کا مطالبہ کردیا۔ اس وقت حکومتی ارکان کھانے میں مصروف تھے۔ قائد حزب اختلاف کے گنتی کے ساتھ ہی حکومتی ارکان اپنا کھانا پلیٹوں میں چھوڑ کر ایوان کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے چند وزراء اپنے چیمبر میں تھے وہ بھی فی الفور ایوان میں آگئے جب گنتی کی گئی تو حکومت کے 97جبکہ اپوزیشن کے 55ارکان ایوان میں موجود تھے۔ اس پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے محض حکومتی ارکان کی آزمائش کی ہے کہ وہ جون کی گرمی میں لسی پی کے سو نہ گئے ہوں۔