• news

لاہور کا واقعہ افسوسناک ہے، جوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جائے: اعجاز الحق

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ  تمام سیاسی جماعتوں نے ملکی مفاد اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے۔بدھ کو یہاں  پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں آپریشن کے  خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، گزشتہ سال 9 ستمبر کو تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کا واقعہ افسوسناک ہے  اور اس کی  جوڈیشل انکوائری ہو رہی ہے

ای پیپر-دی نیشن