جامعہ پنجاب ادارہ علومِ ابلاغیات کی دو سالہ ڈگری
مکرمی! مورخہ 8جون 2014 کو ’ ’جامعہ پنجاب میں ابلاغیات کی ڈگری تین سال میں کیوں؟‘‘ کے عنوان سے شائع ہونیوالے ایک مراسلے کی وضاحت میںعرض ہے کہ ادارہ علومِ ابلاغیات کی ایم۔ ایس۔سی کی ڈگری تین سال نہیں بلکہ دو سال میں جاری کی جاتی ہے۔ ادارہ کی موجودہ انتظامیہ نہ صرف کورس ورک مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات کے زبانی امتحان (Viva voce)کا فوری انعقاد یقینی بنا رہی بلکہ طلبہ کو فائنل ٹرانسکرپٹ اور ڈگری کے فوری حصول میں بھی سہولت فراہم کر رہی۔ مزید یہ کہ گزشتہ انتظامیہ کے دور سے ِ التوا ء کا شکار بہت سے طلبہ کو ٹرانسکرپٹ جاری کئے گئے۔ ڈگری کا نام بھی ایم ایس سے ایم ایس سی کرکے درست کروالیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو ہائیر ایجوکیشن سے تصدیق کرواتے وقت مسئلہ نہ ہو۔ ادارہ کی انتظامیہ تعلیمی سال کے شیڈول کا بھی خصوصی خیال رکھتی ہے۔ یونیورسٹی میں ایم فل ، پی۔ایچ۔ڈی کے داخلے اگست ستمبر میں ہوتے ہیں۔ ادارہ علومِ ابلاغیات کی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ایم۔ایس۔ سی اور بی ۔ایس۔ سی پروگرام کے نتائج کا اعلان اگست کے ماہ کے پہلے ہفتے تک یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کے قیمتی تعلیمی سال کو بچایا جا سکے اور ایم ۔فل میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات بروقت داخلے کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں۔ تعلیمی سال کے شیڈول کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ادارہ تعلیمی معیار کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ (شبیر سرور ۔اسسٹنٹ پروفیسروترجمان ادارہ علومِ ابلاغیات، پنجاب یونیورسٹی، لاہور)