• news

دہشت گردی

مکرمی! میں آپکی توجہ وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان کی طرف دلانا چاہتا ہوں جو کہ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے بارے میں گزشتہ روز دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضربِ عضب حتمی مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کر رہے تھے دوسری طرف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ہماری نیک نیتی پر مبنی پیشرفت کو اسی جذبے کے ساتھ نہیں لیا گیا۔ کراچی حملے کے بعد مشاورت سے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ دہشتگردی نے معیشت کو گہرا زخم لگایا۔ ہمارے کھیل کے میدان خالی ہو گئے۔ کسی قیمت پر ملک کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دینگے۔ آپریشن سے متاثرہ افراد کیلئے خصوصی سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں، میڈیا، تمام طبقات اور پوری قوم کو مسلح افواج کی پشت پر کھڑا ہو جانا چاہئے۔ علماء ِ کرام بھی اہل وطن کی رہنمائی کریں۔ ہم پاکستان کی تاریخ بدل کر اسے امن کا گہوارا بنائینگے۔ امن کی راہ اختیار کرنیوالوں کیلئے خصوصی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ انہیں پرامن زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرینگے۔ وزیراعظم کے اس بیان سے انکے وطن پاکستان کو امن کی سرزمین بنانے کا پختہ عزم واضح ہوتا ہے۔ (سعد تنویر خلجی)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن