• news

وزیرستان آپریشن، سانحہ لاہور، پیپلز پارٹی کا کل بینظیر کی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ ‘قیادت، کارکن خون کے عطیات دینگے

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی  نے اپنی شہید چئیر پرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور سانحہ ماڈل ٹائون کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق کل پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سالگرہ کے کیک نہیں کاٹے جائیں گے۔ بلکہ بے نظیر شہید کے نام پر خون کے عطیات ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو دئیے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کل پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں ایوان اقبال میں ایک بلڈ بینک قائم کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی لاہور کے ڈسٹرکٹ و زونل صدور اور کارکنان اپنے خون کے عطیات دیں گے۔ یہ بلڈ بینک صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک لگایا جائے گا۔
بینظیر/ سالگرہ

ای پیپر-دی نیشن