• news

حکمران خود اپنے دشمن بن چکے ہیںگر ینڈ الائنس کا قیام خارج ازمکان نہیں: شجاعت

لاہور (آئی این پی) ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ حکمران خود اپنے دشمن بن چکے ہیں ‘ملک میں گر ینڈ الا ئنس کا قیام خارج ازمکان نہیں ‘پنجاب میں (ن) لیگی حکو مت نے پو لیس کے ساتھ ملکر جو کچھ کیا اس سے دنیا بھر میں پا کستان کی بدنامی ہوئی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ لاہور واقعے کا ازخود نوٹس لے کر واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ کیونکہ ہمیں حکمرانوں کی کسی انکوائری رپورٹ پر اعتبار نہیں ‘ حکومت23جون کو طاہر القادری کی پاکستان آمدسے خوفزدہ ہو کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب کے ایجنڈے پر عوامی تحر یک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیںاور یہ اتحاد خارج ازمکان نہیں ۔
شجاعت/گرینڈ الائنس

ای پیپر-دی نیشن