• news

اقوام متحدہ، او آئی سی چیلنجز کے حل کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں: بان کی مون

اقوام متحدہ  (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی ) عملی  چیلنجز کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرسکتے ہیں ۔ اسلامی تعاون کی تنظیم کے 41ویں وزراء خارجہ کے اجلاس میں اپنے  پیغام میں بان کی مون نے عراق، شام کے بحران اورمشرقی وسطی کے امن مذاکرات سمیت دیگر ایشوز کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم کے اشتراک پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بان کی مون  نے عراق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ان فرقہ وارانہ فسادات سے خطے میں انسانی بحران پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔  انہوں نے کہا کہ عراق کے بحران پر قابو پانے کیلئے او آئی سی اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتی ہے اور اقوام متحدہ امن کے قیام کیلئے اس کی مکمل حمایت کرنے کیلئے تیار ہے۔
بان کی مون

ای پیپر-دی نیشن