• news

جمرود ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے فیلڈ میڈیکل ڈاکٹر کو اغوا کرلیا گیا

جمرود (این این آئی) جمرود ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے فیلڈ میڈیکل ڈاکٹر کو جمرود سے اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شوکت آ فریدی کو اْس وقت اغوا کیا گیا ، جب وہ ہسپتال جا ر ہے تھے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ روشن محسود کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر شوکت لاپتہ ہیں اور اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ اور دیگر سیاسی انتظامیہ نے جمرود ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈاکٹر شوکت کی تلاش کا حکم دیا ۔
ڈاکٹر/اغوا

ای پیپر-دی نیشن