• news

کشمیریوں پر مظالم‘ دہشت گردی کی مذمت‘ فرقہ واریت کیخلاف مل کر لڑینگے : او آئی سی

اسلام آباد (اے ایف پی + نوائے وقت رپورٹ) اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بیت المقدس کی آزادی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔کشمیر اور روہنگیا میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی ہے۔ دنیا میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ پالیسیوں کا باہم متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کے رکن ممالک فرقہ واریت، ذمہ داریاں قبول کرنے کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہیں جنہوں نے بعض ممالک میں بغاوت کی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور اس سے ان کی سلامتی و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ اعلامیہ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے پڑھ کر سنایا۔
اعلامیہ

ای پیپر-دی نیشن