فیس بک کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال
نیویارک(آئی این پی)سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک تھوڑی دیر بند رہنے کے بعد پھر سے بحال ہو گیا، اب فیس بک کے یوزرز دوبارہ اپنے اکاؤنٹس لاگ ان کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صارفین کو فیس بک لاگ ان کرنے میں دشواریاں پیش آرہیں تھیں۔ فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے اب ہم نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے ۔ ابھی بھی کچھ جگہوں میں یہ مسئلہ ہے، وہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔ مسئلہ چائنا، سنگاپور اور انڈیا سمیت مختلف ممالک میں پیش آرہا تھا۔