• news

جوہری دھماکوں کے بعد کی مشکل صورتحال میں سعودی عرب کا تعاون اور حمایت قابل تعریف تھی : پاکستانی سفیر

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔  سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان  مہمان خصوصی تھے۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوم تکبیرکو ملکی تاریخ کا اہم ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا  جوہری دھماکوں کے بعد کی مشکل صورتحال میں دوست اور برادرملک سعودی عرب کی مدد، تعاون اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
 پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات   کو فروغ ملے گا۔
پاکستانی سفیر

ای پیپر-دی نیشن