• news

مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا میں دہشتگردی کا فروغ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: روسی وزیر خارجہ

ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی اور وسط ایشیا میں دہشت گردی کا فروغ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق   صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  سرگئی لاورف  نے کہا کہ ہم اس خطرے سے دوچار خطے کے کافی نزدیک واقع ہیں۔
مشرق وسطٰی اور وسط ایشیا میں اب دہشت گردی سر اٹھا چکی ہے۔ جو روس، آذر بائیجان اور یورپ کیلئے  خطرہ ہے ۔ دہشت گرد آخری وقتوں میں فعال ہو چکے ہیں خاص طور پر عراق میں جہان انہوں نے کئی خطوں پر قبضہ کر لیا ہے اور بغداد کی جانب پیش قدمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن