عراقی فوج نے آئل ریفائنری کا قبضہ چھڑا لیا:300 فوجی مشیر بھیج سکتے ہیں: اوباما
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ عراق 300 فوجی مشیر بھیج سکتا ہے۔ عراق میں کارروائی کیلئے کانگریس سے اجازت کی ضرورت نہیں۔ چین نے اپنے شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر عراقی کمانڈر نے جنگجوئوں سے بیجی آئل ریفائنری کا قبضہ چھڑوانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک وزیراعظم نے انتباہ کیا فضائی حملوں سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو گا۔40 مغوی بھارتی مزدوروں کے لواحقین نے کہا اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کا وعدہ کیا ہے۔ہماری اپنے پیاروں سے بھی بات ہوئی ہے۔