سندھ حکومت کا بجٹ تبدیل، کم از کم تنخواہ 12 ہزار، وزراء کی تعداد 45 سے 18 کر دی
کراچی (سٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 11 ہزار روپے کے بجائے 12 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی بجٹ تقریر میں مزدوروں کی کم ازکم تنخواہ 11 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں وزراء کی تعداد 45 کے بجائے 18 اور مشیروں کی تعداد 7 کے بجائے 5 کر دی ہے۔