• news

ڈاکوئوں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، مختلف علاقوں سے 6 کاریں، 24 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے گجر پورہ میں مہر اشتیاق احمدکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13 لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹائون میں اصغر کے گھر میںگھس کر 10 لاکھ روپے، گلشن اقبال میں خرم کے گھر میںگھس کر 9 لاکھ روپے، مسلم ٹائون میں صابر علی کے گھر سے 8 لاکھ روپے، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوئوں نے شرافت کے گھر میںگھس کر 8 لاکھ روپے، ٹائون شپ میں ڈاکوئوں نے نثار احمد کے گھر میںگھس کر ساڑھے 7 لاکھ روپے، فیکٹری ایریا میں خلیل کے گھر میں گھس کر 6 لاکھ روپے، اقبال ٹائون میں ماجد کے گھر میںگھس کر 6 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے اسلام پورہ میں امداد کی فیملی سے 5 لاکھ روپے، اچھرہ میں عاشق کی فیملی سے 4 لاکھ روپے، ٹائون شپ میں اشفاق کی فیملی سے 4 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوئوں نے مناواں میں وقاص سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، شادباغ میں تنویر سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز، ساندہ میں ناصر سے 3 لاکھ روپے، اقبال ٹائون میں شہباز سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، سندر میں زاہد سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، شاہدرہ میں طاہر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، اسلام پورہ میں شاہد سے ایک لاکھ، نواب ٹائون میں انعام سے 90 ہزار کی نقدی و موبائل، جوہر ٹائون میں فائز سے 85 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، نواں کوٹ میں ڈاکوئوں نے ذیشان سے 60 ہزار روپے و موٹر سائیکل ، فیکٹری ایریا میں شفیق سے 65 ہزار روپے، ریس کورس میں امان سے 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، غازی آباد میں شاہ نواز سے 23 ہزار روپے و موبائل، اکبری گیٹ میں آصف سے 24 ہزار 5 سو روپے، گرین ٹائون میں عاطف سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے فیکٹری ایریا سے شہباز، سبزہ زار سے ارسلان، جوہر ٹائون سے زاہد، گلشن راوی سے عثمان، مسلم ٹائون سے اعجاز، جوہر ٹائون سے بلال کی کاریں  جبکہ سبزہ زارسے وقاص، مصری شاہ سے میں شاہ نواز، وحدت کالونی سے غلام مرتضیٰ، اکبری گیٹ سے خرم، وحدت کالونی سے زاہد، برکی سے سفیان، سول لائن سے اعجاز، گارڈن ٹائون سے آصف، نصیر آباد سے علی عباس، سبزہ زارسے ندیم، شفیق آباد سے علی، برکی سے سرور، بادامی باغ سے شہزاد، ہربنس پورہ سے وسیم، ریس کورس سے وسیم، شمالی چھائونی سے عاشق، چوہنگ سے علی احسن، باغبانپورہ سے اویس، نیوانارکلی سے شہزاد، ساندہ سے صدیق، رائیونڈ سے احمد، اچھرہ سے عامر، شاد مان سے مقصود، رائیونڈ سے کامران، نواب ٹائون سے عبدالرشید، سبزہ زار سے میاںعثمان کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر-دی نیشن