• news

سانحہ لاہور کو 4 روز بیت گئے، علاقے میں فضا سوگوار، زندگی معمول پر نہ آسکی

لاہور(نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر گزشتہ روز بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ سانحہ لاہور کو گزرے 4 روز بیت گئے مگر ماڈل ٹائون کے علاقے ایم بلاک میں آج بھی فضا سوگوار ہے، تاحال اسکے قریبی علاقوں میں زندگی معمول پر نہیں آسکی۔، لوگ اپنے گھروں، گاڑیوں اور دکانوں کو ٹھیک کرانے میں مصروف ہیں۔ عوامی تحریک کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کیلئے دی جانے والی درخواست پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ گرفتار کارکنان کا میڈیکل گزشتہ روز ہوا جس کے بعد تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ علاوہ ازیں عوامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر جمع ہو گئی اور جاں بحق افراد کیلئے دعا کرتے رہے۔
زندگی/ معمول

ای پیپر-دی نیشن