افغانستان پہنچنے والے متاثرین کو پاکستان کیخلاف استعمال کی جائیگا: اسلم بیگ
کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث افغانستان جانے والے متاثرین کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جائیگا۔ ’’امت‘‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اسلم بیگ نے کہا مولوی فضل اللہ اور خراسانی وہاں موجود ہیں اور ان کو کرزئی اور بھارت پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی کامیابی ناممکن نہیں۔، ماضی کے تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ فوج کنٹرول کرلے گی۔ مگر سول حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کے قابل نہیں۔ سانحہ لاہور کے بعد اپوزیشن کو حکومت کے خلاف مہم چلانے کا سنہری موقع مل گیا۔
اسلم بیگ