• news

افغانستان : طالبان کا حملہ‘ تین نیٹو فوجی مارے گئے‘ آپریشن میں 21 جنگجو ہلاک

کابل ( اے این پی + این این آئی ) جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 3 نیٹو فوجی مارے گئے ایک فوجی کتا بھی حملے میں نشانہ بن گیا ۔ ایساف نے 3 نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ایساف کے دستوں کے قریب دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔ افغان صوبہ بلخ کے گورنرجنرل جمعہ خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کے دومحافظ حملے میں ہلاک ہوگئے، حملہ آورتقریباایک گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے،حملے کی تحقیقا ت کا آغازکردیاگیا، ادھر افغان فورسزکے ایک آپریشن میں 21جنگجوہلاک اور103زخمی ہوگئے ، طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیز مواد اور دیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیااس کے علاوہ نصب صوبہ ہلمند کے نہر سراج ضلع میںشدہ دھماکوں میں استعمال ہونے والی نوڈیوائسزاورآرٹیلری رائونڈز بھی قبضے میں لیکر تباہ کردی گئیں،چینی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو پولیس وردی میں ملبوس افرادنے جنرل جمعہ خان ہمدردکے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دومحافظ ہلاک ہو گئے، حملہ صوبائی دارلحکومت مزارشریف میں کیا گیا، ایک سیکورٹی اہلکارنے کہاکہ ہمدردصوبہ بلخ سے صوبہ پکتیا آ رہے تھے ،انہوں نے کہاکہ حملہ آور تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ حملے کی تحقیقا ت کا آغازکر دیا گیا ہے،ادھر افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ جمعہ کو کیے گئے ایک مشترکہ آپریشن میں 21جنگجوہلاک اور 103زخمی ہوگئے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران 52طالبان زخمی بھی ہوئے تاہم ان میں سے بعض فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔بیان کے مطابق طالبان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداوردیگر خطرناک موادبھی برآمدکرلیاگیااس کے علاوہ نصب صوبہ ہلمند کے نہر سراج ضلع میںشدہ دھماکوں میں استعمال ہونے والی نوڈیوائسز اورآرٹیلری رائونڈزبھی قبضے میں لیکر تباہ کردی گئیں،وزارت داخلہ نے بتایاکہ حکومت مخالف طالبان برآمد کیے گئے اسلحہ کی مددسے شہریوں کو نشانہ بناناچاہتے تھے تاہم کامیاب آپریشن کرکے افغان فورسزنے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے

ای پیپر-دی نیشن