• news

رمضان اور سمر پیکیج‘ ریلوے نے کئی ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلئے رمضان پیکیج اورسمر پیکیج کا فیصلہ کیا ہے، یہ خصوصی پیکیج 25 جون سے نافذ العمل ہوگا۔ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ کراچی اور جیکب آباد کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس کے اکانومی ، اے سی سٹینڈرڈ اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ ائیرکنڈیشنڈ بزنس کلاس کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دیا جائیگا۔ اس پیکیج کے حامل 6 افراد پر مشتمل کیبن حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔ پشاور اور لاہور کے درمیان چلنے والی خیبرمیل کی اکانومی کلاس اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ علاوہ راولپنڈی، لاہورکے درمیان چلنے والی سبک رفتار، سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس، راول ایکسپریس، خیبر میل، تیزگام اور جعفر ایکسپریس میں بھی اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلر کار کے مسافروں کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔ ملتان، لاہور کے درمیان چلنے والی گاڑیاں خیبر میل، تیزگام، کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، جعفر ایکسپریس میں بھی یہ سہولت حاصل ہو گی۔ کراچی اور ملتان کے درمیان چلنے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں بھی مسافر یہ خصوصی پیکج حاصل کر سکتے ہیں۔ کوٹری اور بدین کے درمیان چلنے والی بدین ایکسپریس اور حیدرآباد اور میرپور خاص کے درمیان چلنے والی سمن سرکار کے کرایوں میں بھی خصوصی کمی کی گئی ہے۔
ریلوے/ کرائے کمی

ای پیپر-دی نیشن