• news

لیہ میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ

لیہ کے علاقہ نوری کوٹ میں 20 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا گیا لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
پاکستان خواتین کیلئے غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔ لیہ میں دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا گیا لیکن زمین پھٹی نہ آسمان لرزا۔ ایسے کاموں سے محفوظ رہنے کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے جان کی قربانیاں دے کر الگ ملک حاصل کیا تھا بھارت میں ایک لڑکی کے ساتھ درندگی ہوئی ان کی سول سوسائٹی نے حکومت کا چلنا محال کر دیا تھا لیکن ہمارے ہاں عوام کفِ افسوس کے سوا کچھ بھی نہیں کرتے لاہور میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ درندگی ہوئی اگر حکومت ملزمان گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچاتی تو آج پنجاب بھر میں یہ سلسلہ رک جاتا لیکن حکومت تب بھی آئیں بائیں شائیں کرتی رہی اب بھی اس کا وہی انداز ہے حافظ آباد میں 8 سالہ بچے سے زیادتی کر کے اسے بھی پھندے سے لٹکا دیا گیا مظفر گڑھ میں انصاف نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی نے خود کو آگ لگالی تھی۔ اگر خواتین کو انصاف نہیں ملے گا تو پھر وہ خود سوزی پر مجبور ہونگی لیکن اگر انہیں بروقت انصاف ملے تو ایسی نوبت نہ آئے والدین بھی بچیوں کی تربیت پر توجہ دیں اور انہیں بے راہ روی سے بچانے کیلئے بہتر ماحول فراہم کریں۔ایسی بربریت سے بچنے کیلئے حکمرانوں کو سخت نوٹس لینا ہوگا۔ ظالموں کو اصناف کے تقاضے پورے کرنے کے بعد سرعام لٹکایا جائیگا تو چادر اور چار دیواری اور عام آدمی کی عزت و آبرو کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن