• news

لبریشن فرامریکہ کے 418 ڈرونز حادثات کا شکار، 6 پاکستان میں تباہ ہوئے: واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (اے پی اے) 2001ء میں نائن الیون واقعہ سے 2013ء تک دنیا بھر میں 418 امریکی ڈرونز مختلف حادثات میں تباہ ہو گئے۔ 6 طیارے پاکستان میں تباہ ہوئے۔ ڈرونز کی تباہی کی تحقیقات سے متعلق 50 ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ کے حوالے سے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ 400 سے زائد ملٹری ڈرونز کھیتوں، مکانوں، رن ویز، ہائی ویز پر گر کر تباہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ڈرون دوران پرواز ائرپورٹ پر سی ون تھرٹی ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارے سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔ 418 میں سے 67 ڈرونز افغانستان میں، 41 عراق میں، 6 پاکستان میں اور 47 تربیتی پرواز کے دوران تباہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی اتنے بڑے پیمانے پر تباہی انکے محفوظ اور قابل اعتبار ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے پاس اس وقت 10 ہزار ڈرون طیارے ہیں جو نہ صرف جنگی بلکہ دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن