شہباز شریف انتہائی بہادر لیڈر ملک میں انکا ثانی نہیں‘بینظیر عظیم رہنما تھیں،مریم نواز کا ٹویٹر پیغام
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف انتہائی بہادر لیڈر ہیں ان پر پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کے عوام بھی اعتماد کرتے ہیں‘ کوئی انکو عوامی خدمت کے عزم سے نہیں ہٹا سکتا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ طلب کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف نے زبردست قدم اٹھایا ہے، پاکستان میں انکا کوئی ثانی نہیں، انہوں نے ہمیشہ مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے وہ عظیم رہنما تھیں۔