اپوزیشن فرینڈلی ہے ورنہ ماضی میں بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں اور چوڑیاں پھینکی گئیں:شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ایوان میں میرے اوپر چوڑیاں پھینکی جائیں ، جس پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ نہ کرے مگر ماضی میں ایسی روایت رہی ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بجٹ بحث پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن فرینڈلی ہے ورنہ ماضی میں بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں اور چوڑیاں پھینکی گئیں جس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہو جس پر شیخ رشید نے کہا کہ اللہ نہ کرے۔