• news

وزیرستان آپریشن، 3 لاکھ متاثرین آئے، نقد امداد شروع کردی: عبدالقادر

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے وزیرستان میں آپریشن سے 3لاکھ آئی ڈی پیز آئے ہیں۔ آئی ڈی پیز کیلئے بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک اور لکی مروت میں 4کیمپ لگائے گئے ہیں۔ آئی ڈی پیز کو کرائے کیلئے 3ہزار روپے دئیے گئے جبکہ برتنوں کی خریداری کیلئے 5ہزار دئیے جائیں گے۔ آئی ڈی پیز کو گزشتہ روز سے نقد رقوم کی ادائیگی شروع کر دی، آئی ڈی پیز کی منتقلی کیلئے 2ہزار گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا، صرف 30سے  40خاندانوں نے افغانستان نقل مکانی کی۔

ای پیپر-دی نیشن