سانحہ لاہور کی سازش میں شہباز شریف بھی شریک تھے، استعفیٰ دیں: عمران
لاہور (اے پی اے) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سازش میں شہباز شریف بھی شریک تھے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس ایکشن سے قبل عجلت میں آئی جی کا تبادلہ کیا گیا۔ بطور وزیراعلیٰ شہبازشریف ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کریں۔ انکا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے سابق دور میں بھی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتیں ہوتی رہیں۔ پنجاب پولیس کو مسلم لیگ (ن) کا عسکری ونگ بنا دیا گیا۔ پنجاب پولیس عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے۔ انہوں نے کہا ندامت اور استعفے کی بجائے شہباز شریف انتقامی رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی جمہوریت ہوتی تو ماڈل ٹاؤن جیسے واقعہ پر وزیراعلیٰ مستعفی ہوتے لیکن شہبازشریف مستعفی ہونے کی بجائے انتقامی انداز اپنائے ہوئے ہیں۔