لیہ: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد نعش درخت سے لٹکانے والا ملزم گرفتار، اعتراف جرم
لاہور (اے ایف پی) لیہ میں 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد نعش کو درخت سے لٹکانے کے واقعہ نے ہمسایہ ملک بھارت میں ہونے والے حالیہ زیادتی کے واقعات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ قتل ہونے والی لڑکی کی6 ماہ سے محمد ثاقب سے دوستی تھی جس نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم ثاقب نے تسلیم کیا ہے اس نے لڑکی کو زبردستی کرنے کی کوشش کی جب اس نے انکار کیا تو دوستوں سے ملکر زیادتی کر ڈالی اور قتل کر دیا۔