لاہور:طاہرہ آصف کے قاتلوں کے خاکے تیار، پارلیمنٹ کے باہر شمعیں روشن کی گئیں
لاہور+ اسلام آباد ( خبر نگار+ ایجنسیاں) متحدہ قومی موومنٹ کی مقتول خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کے خاکے تیار کر لئے گئے ۔ انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاﺅن نے مقتول طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کئے ہیں جن میں سے طاہرہ آصف پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے داڑھی رکھی ہوئی ہے ۔ ایس پی طارق محمود کا کہنا ہے کہ طاہرہ آصف کے قتل کی تحقیقات میں ڈکیتی ، دیرینہ دشمنی ، ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام پہلوﺅں پر بھی غور کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب حکومتی و اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی نے خورشد شاہ کی قیادت میں طاہرہ آصف کی یاد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر شمعیں روشن کیں اور گلدستے رکھے۔ اس موقع پر مرحومہ کی جمہوریت کی مضبوطی میں کردار اور خدمات کا اعتراف کیا گیا اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ طاہرہ آصف کے ختم قل میں سابق سپیکر چودھری امیر حسین، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے چودھری منظور، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب، عادل صدیقی، خالد سلطان، افتخار اکبر رندھاوا، میاں عتیق، قمر منصور، اراکین قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور، شیخ صلاح الدین، ارشد قریشی، ڈاکٹر امجد حسین، ملک رشید، شاہدحسین، غلام عی، شیخ جاوید رانا ثناءاللہ، ساجد چیمہ، امین کمبوہ رانا ثناءاللہ ساجد چیمہ، امین کمبوہ سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلقرکھنے والوں نے شرکت کی۔