• news

پارلیمان میں چوہدری نثار کی غیر حاضری پر اپوزیشن ’’مگر مچھ کے آنسو ‘‘ بہا رہی ہے

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 19روز جاری رہنے کے بعدہفتہ کو بعد دوپہر  وفاقی بجٹ 2014-15کی منظوری کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا ہے۔ چوہدری نثار علی خان کی شخصیت  کو پارلیمان میں غیر معمولی اہمیت حاصل  ہے وہ ایوان میں موجود ہوں تو بھی ان کے ساتھ اپوزیشن الجھتی رہتی ان کی علالت کے دوران بھی اپوزیشن کو ان کی یاد ستاتی رہی لہذا  اپوزیشن ان کو موضوع گفتگو بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ان کی یاد میں دبلے ہوئے جا رہے ہیں  ہفتہ کو بھی انہیں چوہدری نثار علی خان کی یاد ستاتی رہی۔
 قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا اہم ترین وقت میں غائب ہونا تشویشناک ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایوان میں آنا یانہ آنا مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے تاہم جب ملک میں اہم نوعیت کا آپریشن جاری ہو اور اس وقت میں اہم ترین عہدے پر فائز وزیر داخلہ کا سامنے نہ آنا تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن