فیس بک پر گستاخانہ مواد ‘ کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے وضاحت طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب نے فیس بک پرگستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والے کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 30 جون کو وضاحت طلب کرلی۔ ڈائریکٹر کے خلاف توہین عدالت کی ایک درخواست دائر کی گئی کہ انہوں نے عدالتی احکامات کے باوجود گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والے کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ درخواست مقامی شہری عمران جاوید نے محمد مدثر چودھری اور ارشاد گجر ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر کی۔ فیس بک پر یہ مواد ’’آل پاکستان گرلز‘‘ نامی گروپ شیئر کر رہا ہے۔