مرکنٹائل ایکسچینج میں ایک ہفتہ کے دوران 16 ارب 40 کروڑ سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی اور سودوں کی مالیت 25.64 فیصد اضافے سے 16 ارب 47 کروڑ 40 لاکھ روپے رہی۔ مجموعی سودوں کی تعداد 64151 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ روپے‘ خام تیل کے سودوں کی مالیت 16 ارب 70 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی اور چاندی کے سودوں کی مالیت 54.5 کروڑ روپے رہی۔