لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے چوریاں‘ کئی شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم
لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے گلشن اقبال کے علاقہ رضا بلاک کے رہائشی مبشر کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 15لاکھ 88ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر ،پرائز بانڈز اور زیورات‘ گلشن راوی کے علاقہ میں امتیاز سے 7لاکھ اور موبائل فون ‘ غازی آبادمیں ادریس اور اس کی فیملی سے 7لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات ‘تھانہ راوی روڈ کے کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے شہزاد سے 8لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون‘ گوالمنڈی کے علاقہ میں تنویر سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا‘ملت پارک کے علاقہ میں توقیر سے 5لاکھ کی نقدی ،موبائل فون اور دیگر سامان‘ برکی کے علاقہ میں سلیم سے 3لاکھ‘ ہنجر وال میں ریاض کی دکان میں گھس کر 70ہزار روپے کی نقدی و آئی فون ‘ جوہر ٹائون میںذیشان سے 48ہزار روپے و موبائل ،فیصل ٹائون میں عارف کی بہن سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات چھین لئے، ۔قلعہ گجر سنگھ ،ریس کورس ، ملت پارک، اقبال ٹاون سے گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد ،شفیق آباد،ساندہ ،باغبانپورہ ،گارڈن ٹائون ،ستو کتلہ ،شاہدرہ ٹائون ،اچھرہ ،اسلام پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ دریں اثناء فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق بدوپلی کے قریب ڈاکوئوں نے طالب علم حیدر سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ چیکیاں والا کے قریب ڈاکوئوں نے سرور اس کی بہن سے 50 ہزار روپے اور زیورات چھین لئے۔