کردار کے شبہ پر چھریاں مار کر بہن قتل کر دی
لاہور (سٹاف رپورٹر)کردار کے شبہ پر 19سالہ بہن کو چھریوں کے وارکر کے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ کے رہائشی احسان کو بہن کے کردار پر شبہ تھا جس پر گزشتہ روز اس نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی۔ ملزم کوحراست میں لے لیا گیا۔