5 افراد کی پراسرار ہلاکتیں، پولیس نے نشئی قرار دیدیئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) 5نامعلوم افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں 48سالہ اور43سالہ ،بھاٹی گیٹ کے علاقے میں33سالہ ،سبزہ زار کے علاقے میں 42سالہ شخص اور ساندہ کے علاقے میں 30سالہ نامعلوم شخص کی نعشیں سڑکوں پر پڑی تھیں پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق متوفین حلیے سے بھکاری اور نشی معلوم ہوتے تھے۔موت نشے کی زیادتی اور گرمی کی شدت کے باعث ہوئی ۔