ٹریفک حادثات میں 2 دوستوں سمیت 4 افراد ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 2 دوستوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون کا رہائشی رمیض اپنے دوست فیصل کے ہمراہ ہیوی بائیک پر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثناء جنرل ہسپتال کے سامنے سڑک عبور کرنے والے نامعلوم شخص کو تیز رفتار کار نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ متوفی کی نعش جنرل ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ صابو بابو انٹرچینج کے قریب کار اور ویگن کے تصادم میں چار افراد رمضان‘ کاشی وغیرہ زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق شرقپور روڈ پر فتووالا کے قریب جیپ کی ٹکر سے رکشہ سوار خاتون زخمی اس کی پانچ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔