پنجاب بار کونسل کا واقعہ ماڈل ٹائون‘ طاہرہ آصف اور سخی سلطان کے قتل پر اظہار افسوس
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی چیئرپرسن غزالہ خاں اور ارکان غلام مصطفی جونی‘ شیخ عبدالغفار‘ نعیم اختر گرواہ ایڈووکیٹس نے ادارہ منہاج القرآن ماڈل ٹائون کے واقعہ میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں‘ متحدہ قومی موومنٹ کی ایم این اے طاہرہ آصف اور کوئٹہ میں سخی سلطان ایڈووکیٹ کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔