• news

ڈاکٹر طاہر القادری کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، عوامی تحریک کو آگاہ کر دیا گیا: ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد دہشت گرد اہم سیاسی اور مذہبی رہنمائوں پر حملوں کا اعلان کر چکے ہیں، بے نظیربھٹو ائرپورٹ اسلام آباد سمیت دیگر ائرپورٹس پر دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کی گاڑیوں کے سست رو قافلے کو بھی دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی خدشات

ای پیپر-دی نیشن