عوامی تحریک کے کارکنوں کو ائرپورٹ جانے کی اجازت نہیں، سکیورٹی میں خلل پیدا ہو گا: شجاعت عظیم
اسلام آباد(آئی این پی) مشیر وزیراعظم برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کو ایئرپورٹ جانے کی اجازت نہیں ہے‘ کارکنوں کے ایئرپورٹ آنے سے سکیورٹی میں خلل پیدا ہوگا۔ وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ایسی صورتحال میں دہشت گردوں کو ایئرپورٹ میں گھس کر کارروائی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نجی ایئرلائن سے اسلام آباد آرہے ہیں‘ ان کی پرواز اسلام آباد کی بجائے لاہور میں اتارنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
شجاعت عظیم