• news

مدرسوں، امام بارگاہوں پر حملوں کا خطرہ سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

لاہور (آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے مذہبی عبادتگاہوں پر دہشت گردی کے خطرات پیش نظر صوبے میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی اداروں کو مراسلے میں کہا ہے کہ غازی گروپ امام بارگاہوں اور مدرسوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اور دہشت گرد ہینڈ گرنیڈ اور چھوٹے ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں، خودکش حملے بھی ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن