سانحہ لاہور کا بہترین انتقام علامہ طاہر القادری کا شایان شان استقبال ہے: شیخ رشید
گوجر خان (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور میں 14 انسانی جانوں کا بہترین انتقام صرف اور صرف علامہ طاہر القادری کا شایان شان استقبال ہے اس لئے ہر شخص پرامن انداز میں جماعتی وابستگی ترک کرکے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچنے کی کوشش کرے۔ شیخ رشید تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کی گوجر خان میں احتجاجی ریلی میں اظہار یکجہتی کے طور پر عوامی مسلم لیگ کی جانب سے شمولیت کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے‘ عوامی مسلم لیگ کے سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک طارق محمود‘ تحریک منہاج القرآن کے اس ریلی کے کوآرڈینیٹر طالب قادری‘ عدنان مدنی اور ڈاکٹر ثاقب قادری نے ریلی کی قیادت اور خطاب کی ریلی کا آغاز عوامی مسلم لیگ کے دفتر لنڈن پلازہ ریلو ے روڈ سے ہوا اور ساڑھے چار گھنٹہ سے بھی زائد وقت تک شہربھر میں شدید احتجاج کیا۔ شرکاء ریلی انقلاب انقلاب اسلامی انقلاب اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خطاب کرتے کہا حکمرانوں کے دنوں گنے جا چکے۔