• news

حافظ آباد: نہر سے خاتون، 2 بچوں کی تشدد زدہ نعشیں برآمد، تینوں کو پھندہ دیکر قتل کیا گیا: پولیس

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) ہیڈ ساگر کے قریب لوئر چناب نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تینوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا۔ ریسکیو1122 نے نعشیں  پولیس کے حوالہ کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے تینوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ہے۔ بچوں کی عمریں 7سے 9سال جبکہ خاتون کی عمر 35سال کے قریب ہے۔ شکل و صورت اور کپڑوں سے دونوں بچے خاتون کے ہی لگتے ہیں تاہم  تحقیقات جاری ہیں اور مختلف دیہاتوں میں اعلانات بھی کرائے جارہے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے ابھی کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ انہیں جائیداد اور خاندانی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن