سانحہ نانگاپربت کو ایک سال مکمل ہوگیا، گرفتار کئے گئے 5 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا مقدمے کا چالان عدالتوں میں پیش نہ ہوسکا
گلگت (آئی این پی) سانحہ نانگا پربت کو ایک سال مکمل ہو گیا ، ایک مقامی سمیت 10 غیر ملکی کوہ پیمائوں کو قتل کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، 7ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، ایک سال گزرنے کے باوجود مقدمے کا مکمل چالان بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوسکا۔ پانچ مرکزی ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔ پولیس کو اس کیس میں 7 مزید ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے۔ نانگا پربت میں رونما ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا دہشت گردی کا حملہ تھا۔