• news

گھریلو جھگڑوں، پریشانیوں سے تنگ آ کر خاتون سمیت 6 افراد کی خودکشی

لاہور+ حافظ آباد (نمائندگان+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو جھگڑوں، پریشانیوں اور بیروزگاری سے تنگ آ کر خاتون سمیت 6 افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ حافظ آباد کے نواحی گائوں کولوتارڑ میں 20 سالہ شادی شدہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔  عمران کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے خودکشی کر لی۔ فیصل آباد چک 443 گ ب سمندری کے 19سالہ ارسلان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ خوشاب کے نواحی گائوں خالق آباد میں ممتاز نے غربت سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ سیالکوٹ میں 15 سالہ عمران نے والدین کے ڈانٹنے پر پنکھے سے لٹک کر پھندا لے لیا۔ حاصل پور کے مطابق چک 197 کی ارم بی بی نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی۔ مظفر گڑھ میں زمیندار کو باپ نے پالتو کتا تحفہ میں دے دیا جس پر مزارع کے بیٹے لال نے خود کو گولی مار کر  خود کشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن