• news

پاکپتن: وارڈ سرونٹ نے مریضہ کے گلے کا آپریشن کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

پاکپتن (نامہ نگار) بنگہ حیات وارڈ سرونٹ نے مریضہ کے گلے کا آپریشن کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ  رولر ہیلتھ سینٹر بنگہ حیات کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد حسن کے مطا بق وارڈ سرونٹ ملزم ماجد عمران نے ریاض کی بیوی سعدیہ بی بی کا گلے کا آپریشن کر دیا جس میں ریاض کی زبانی طور پر رضامندی شامل تھی حالت تشویش ناک ہونے پر ملزم ماجد عمران نے مریضہ سعدیہ بی بی کو ساہیوال لے جانے کے لئے ایمبو لنس طلب کی لیکن اس دوران جب ڈاکٹر احمد حسن نے مریضہ کو چیک کیا تو وہ فوت ہو چکی تھی۔ پولیس چک بیدی نے رولز ہیلتھ سینٹر بنگہ حیات کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد احمد حسن کی رپور ٹ پر وارڈ سرونٹ ماجد عمران کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن