وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرین کے کیمپ کا دورہ متوقع
اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شمالی وزیرستان ایجنسی کے متاثرین سے خطاب متوقع ہے۔ وہ صوبہ خیبرپی کے کے جنوبی اضلاع کے کسی علاقے میں متاثرین کے کیمپ کا دورہ کر سکتے ہیں ۔ بعض قبائلی اراکین پارلیمنٹ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ اسی طرح گورنر اور وزیر اعلی انہیں امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کریں گے ۔