• news

شمالی وزیرستان: بے گھر ہونے والوں کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی، عبدالقادر

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے پاکستان نے شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے افرادکے لیے بین الاقوامی امدادکی اپیل نہیں کی، اس وقت وزیرستان سے افغانستان جانے والے افرادکی مکمل تعداد بارے معلومات نہیں لیکن ہمیں بتایا گیا ہے 30 ہزار افراد افغانستان گئے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا دعویٰ کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سے چھ ہزار لوگ نقل مکانی کرکے افغانستان گئے  غلط ہے، پاکستان اورافغانستان کے درمیان یہ مفاہمت موجود ہے کہ یہاں سے کسی دہشت گرد کو سرحد کے اس پار جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فی الحال بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان اور لکی مروت میں چار مقامات پر کیمپ لگائے جارہے ہیں، اب تک بے گھر ہونے والے افراد نے کیمپوں میں آنے سے گریز کیا ہے، بے گھر افراد مختلف علاقوں میں اپنے رشتے اداروں اور دوستوں کے گھر یا کرائے کے گھروں میں رہائش کو ترجیح دے رہے ہیں، امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیرستان سے نکلنے والے افرادکی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اور یہ تعداد چار لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیاکہ اس وقت تک چند خاندان کیمپ میں آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن