• news

سینٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کی ممکنہ پاکستان بھارت مذاکرات پر بریفنگ طلب

اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ایران اور بھارت کے حالیہ دوروں پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے وزارت خارجہ کو بریفنگ کی ہدایت کر دی ۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز کی وزارت کی ٹیم کے ہمراہ بدھ کو کمیٹی کو وزیر اعظم کے ان دوروں کی تفصیلات اور مستقبل میں ان کے ممکنہ فوائد سے آگاہ کریں گے۔ پاکستان اور بھارت میں جلد ممکنہ مذاکرات اور اس حوالے سے کوششوں سے بھی آگاہ کریں گے ۔ کریمیا کے بحران پر پاکستان کے موقف سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن