• news

اسرائیلی فوج کی فائرنگ2 ` فلسطینی شہید، صہیونی وزیر خارجہ نے فلسطین کی حمایت پر اقوام متحدہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دیدی

مقبوضہ بیت المقدس( این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لائیبرمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے غزہ کے لئے قطر کی اعلان کردہ امدادی رقوم منتقلی میں مدد دی تو تل ابیب عالمی ادارے کے نمائندے کو اسرائیل بدر کر دے گا،اسرائیلی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لائیبرمین نے کہاکہ مشرق وسطی امن عمل کے بارے میں یو این کے خصوصی ایلچی رابرٹ سیرے نے پہلے فلسطینی انتظامیہ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ قطر سے 20 ملین ڈالر امداد غزہ منتقل کرنے میں مدد کرے تاکہ وہاں حماس حکومت کے عمال کی تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔محمود عباس کے انکار کے بعد اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند قومی رہنما لائیبرمین نے یو این ایلچی سیرے پر اس رقم کی منتقلی میں مدد فراہم کرنے کا الزام عاید کیا۔سیرے نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ نے ان سے غیر سرکاری سطح پر اس معاملے میں رابطہ کیا تھا۔ادھر اسرائیلی فوجی کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ادھر فلسطینیوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ٹائر جلا کر زبردست مظاہرے کیے۔

ای پیپر-دی نیشن